2 مارچ 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکہ بعض علاقائی ممالک میں فوجی مداخلت کی راہیں ہموار کررہا ہے اور علاقائی عوام کی اسلامی تحریکوں کو منحرف کرنے کی تلاش و کوشش میں ہے۔

ابنا: انھوں نے کہا کہ امریکہ کو جان لینا چاہیے کہ اس دور میں اور دس سال پہلے والے دور میں بڑا فرق ہے اب وہ 11 ستمبر جیسا بہانہ بنا کر کسی ملک پر اگر یلغار کرےگا تو اسے سخت عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑےگا انھوں نے کہا کہ آج علاقائی قومیں بیدار ہوچکی ہیں اور وہ امریکہ اور اس کے حامی ڈکٹیٹروں سے نجات حاصل کرنے کی تلاش وکوشش کررہی ہیں لیکن امریکہ عوامی تحریکوں پر فوجی ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے انھوں نے کہا کہ بن علی ، حسنی  مبارک ، عبد اللہ صالح ، اور کرنل قذافی اور بعض دیگر ڈکٹیٹروں کو امریکہ نے عوام کے سروں پر مسلط کررکھا ہے اب عوام امریکی غلاموں سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کرہے ہیں تو امریکہ ان کو ہٹا کر اب نئے چہرے سامنے لانے کی تلاش میں ہے تاکہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرسکے لیکن امریکہ کو اس میں سخت شکست و ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا انھوں نے کہا کہ اگر علاقائي قوموں نے استقامت اور پائداری کا مظاہر کیا تو امریکہ کو شکست اور علاقائي مسلمان قوموں کو فتح نصیب ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110